وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ، اہم فیصلے متوقع

شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ ہو گئے؛ وطن واپسی پر ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ، اہم فیصلے متوقع

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد چار روز لندن میں قیام کیا۔

قیام کے دوران وزیراعظم نے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور میڈیکل چیک اپ بھی کرایا۔ انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن میں پاکستانی تاجر برادری اور ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین سے بھی ملاقات کی۔

شہباز شریف کی وطن واپسی پر ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں