گل پلازہ سانحہ کے بعد پنجاب حکومت نے کمرشل عمارتوں کے لیے حفاظتی ہدایات نامہ جاری کر دیا

پنجاب حکومت نے کمرشل عمارتوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کر دیں، آگ بجھانے والے آلات اور ہنگامی سیڑھیوں کی تنصیب لازمی قرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت نے کمرشل عمارتوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کیں

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے کراچی کے گل پلازہ سانحہ کے بعد صوبے کی کمرشل عمارتوں کے لیے حفاظتی ہدایات نامہ جاری کیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ آن لائن اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو لازمی قرار دیا اور لوکل گورنمنٹس کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ تین منزلہ عمارتوں میں ہنگامی حالات میں نکلنے کے لیے اسٹیل کی سیڑھیاں لازمی لگائی جائیں۔ ان سیڑھیوں کی تنصیب کے لیے کسی قسم کا این او سی ضروری نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلڈنگ کے ہر فلور پر فائر ایکسٹنگوئشر لازمی قرار دیا گیا ہے اور کمرشل عمارتوں کے مالکان یا انتظامیہ کو 15 دن میں ہدایات پر عملدرآمد کا پابند بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے عمارتوں کے مالکان کے لیے چیک لسٹ جاری کی ہے اور ڈی جی کنزہ مرتضیٰ نے ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں