گل پلازہ سانحہ تحقیقات کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا دورہ

این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم نے گل پلازہ سانحہ کی تحقیقات کی، مختلف مقامات کا جائزہ لیا اور خطرے کی نشاندہی کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ سانحہ، این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم کا دورہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے دورہ کیا اور مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی ٹیم کو معائنہ کرایا۔

اربن سرچنگ ٹیم نے بتایا کہ جہاں سرچنگ کا عمل مکمل ہو رہا ہے وہاں مارکنگ کی جا رہی ہے۔ گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ‘ایچ’ کا نشان مارک کیا گیا ہے، جس کا مطلب خطرے کی نشاندہی اور عمارت گرنے کا خدشہ ہے۔

انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جس نے پوری عمارت کو تباہ کر دیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق نے بتایا کہ اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جاچکی ہیں، 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں