لکی مروت میں زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق، 7 متاثرین اسپتال منتقل

لکی مروت کے وانڈہ سیمو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق اور سات متاثرین بنوں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لکی مروت میں زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق، 7 متاثرین اسپتال منتقل

لکی مروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرین میں چار خواتین، ایک بچی اور دو بچے شامل ہیں۔ ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لکی مروت سے بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرین کی حالت رات کے کھانے کے بعد اچانک خراب ہوئی، تاہم واقعے کا علم صبح کے وقت باقی اہل خانہ کو ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور زہریلے کھانے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں