پارلیمنٹ کے منظور کردہ بلز حتمی منظوری کے لیے دوبارہ صدر کو بھیجے گئے۔ ان بلز میں گھریلو تشدد و تحفظ بل اور دانش اسکولز اتھارٹی بل شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ بلز حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو دوبارہ ارسال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں گھریلو تشدد و تحفظ بل 2025، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025، اور انسانی حقوق کمیشن اتھارٹی ترمیمی بل شامل ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل ان بلز کو بغیر توثیق کے واپس بھجوایا تھا۔ پارلیمنٹ نے تحفظات دور کرنے کے بعد ان بلز کی منظوری حاصل کی اور انہیں دوبارہ صدر کو حتمی منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے۔















