پاک بھارت انڈر 19 میچ یکم فروری کو ہرارے میں ہوگا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میں پاک بھارت میچ یکم فروری کو ہرارے میں ہوگا۔ پاکستان کا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بھارت انڈر 19 میچ یکم فروری کو ہرارے میں ہوگا

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس مرحلے میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کا پہلا میچ 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

بھارت گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا جبکہ پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہا۔ سیمی فائنلز تین اور چار فروری کو کھیلے جائیں گے۔

فائنل میچ 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں