اداکار عمر عالم نے فضا مسرور سے نکاح کر لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکار عمر عالم نے فضا مسرور سے نکاح کر لیا، تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکار عمر عالم کا نکاح، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے فضا مسرور سے نکاح کر لیا۔ نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی رشتےدار اور دوست شامل تھے۔

عمر عالم نے اس موقع پر ہلکے آسمانی رنگ کا لباس پہنا جبکہ دلہن گلابی رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آئیں۔ اداکار نے سمندر کنارے فوٹو شوٹ کروایا جس میں جوڑے کو مختلف پوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمر عالم نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جس پر ان کے چاہنے والوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ عمر عالم نے فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران جہاز میں پروپوز کیا تھا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں