محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ورلڈکپ پر تبادلہ خیال کریں گے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج قومی ٹیم کو ورلڈکپ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ورلڈکپ پر تبادلہ خیال کریں گے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج قومی ٹیم سے ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لینا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ انہوں نے بنگلادیش کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ بنگلادیش کو بھی برابری کا حق ملنا چاہیے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلے کے بعد پی سی بی کے پاس مختلف پلان ہیں۔ پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں