ابوظبی میں روس یوکرین مذاکرات بغیر نتیجے کے ختم

ابوظبی میں روس اور یوکرین کے مذاکرات بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات اگلے ہفتے متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ابوظبی میں روس یوکرین مذاکرات بغیر نتیجے کے ختم

ابوظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابوظبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے روس اور یوکرین کے مذاکرات بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ مذاکرات میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان براہِ راست رابطہ ہوا، تاہم کسی حتمی نتیجے پر اتفاق نہ ہو سکا۔

اماراتی حکومت کے ترجمان کے مطابق بات چیت مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے امن فریم ورک کے مختلف نکات پر غور کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فریقین نے سنجیدگی کے ساتھ مؤقف پیش کیے۔

روسی وزارتِ خارجہ اور یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے مذاکرات کے آئندہ دور میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ صدر زیلنسکی کے مطابق روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں تعمیری گفتگو ہوئی، اور اگر مثبت پیش رفت جاری رہی تو ایک ہفتے کے اندر مزید مذاکرات متوقع ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اگلے ہفتے اتوار کو ابوظبی میں ہوگا، جس میں یوکرین امن معاہدے کو حتمی مرحلے کی جانب لے جانے پر توجہ دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں