ایرانی سفارت خانے نے مغربی میڈیا پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگایا، کہا کہ امریکا اور ایران میں تشدد کے واقعات کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے۔
دی ہیگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیدرلینڈز میں ایرانی سفارت خانے نے مغربی میڈیا پر دوہرے معیار اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں تشدد کے واقعات کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جب امریکا میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی صورت میں مظاہرین کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو اسے قانون نافذ کرنے کا عمل سمجھا جاتا ہے، جبکہ ایران میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے باوجود مغربی میڈیا حملہ آوروں کو “پرامن مظاہرین” کہتا ہے۔
When U.S. police say, “If you throw a brick, a firebomb, or point a gun at our deputies, we will kill you,” it’s called law enforcement.
But when hundreds of Iranian police & thousands of innocent civilians are killed, Western media calls the perpetrators “peaceful protesters”. pic.twitter.com/Z01cv2KvCi— ☫ Iran Embassy in The Hague, The Netherlands (@IRAN_in_NL) January 24, 2026
بیان میں امریکی ریاست فلوریڈا کے بریوارڈ کاؤنٹی کے شیرف وین آئیوی کے جون 2025 کے بیان کا حوالہ دیا گیا، جس میں انہوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی صورت میں براہِ راست ہلاک کرنے کی تنبیہ کی تھی۔
ایرانی سفارت خانے کے مطابق، امریکا میں ایسے سخت بیانات کو قانون کی عملداری کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ ایران میں تشدد کے معاملات کو مختلف انداز میں رپورٹ کیا جاتا ہے، جو عالمی میڈیا میں دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔











