اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی خوشخبری

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان یاسر حسین نے انسٹاگرام پر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں بیٹی کی خوشخبری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں اور فنکاروں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ اقرا اور یاسر نے کچھ ہفتے قبل خوشخبری کا اعلان کیا تھا۔

ان کا پہلا بیٹا جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔ دونوں کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں