شاہد آفریدی کا آئی سی سی پر کرکٹ میں انصاف کی کمی کا الزام

شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بنگلا دیش کے ورلڈ کپ سے اخراج پر آئی سی سی کے دہرے معیار پر مایوسی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کا آئی سی سی پر کرکٹ میں انصاف کی کمی کا الزام

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے ورلڈ کپ سے اخراج پر شاہد آفریدی اور عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کرنا اور بنگلا دیش کے معاملے میں مختلف رویہ اختیار کرنا عالمی کرکٹ گورننس کی بنیادوں کو متاثر کرتا ہے۔

آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی کو کرکٹ کی دنیا میں پل کا کردار ادا کرنا چاہیے اور اختلافات کو بڑھانے کی بجائے انصاف اور برابری کو فروغ دینا چاہیے۔

عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بھی بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے اخراج کو کھیل کے لیے افسوسناک قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ یہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور قوم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کو کھیل کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کھیل کی روح محفوظ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں