کے-الیکٹرک تنازع: سعودی و کویتی سرمایہ کاروں کی 2 ارب ڈالر ثالثی

کے-الیکٹرک میں سعودی و کویتی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کی ثالثی کارروائی شروع کی ہے، حکومت پر مالی حقوق متاثر کرنے کا الزام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کے-الیکٹرک تنازع: سعودی و کویتی سرمایہ کاروں کی 2 ارب ڈالر ثالثی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کے-الیکٹرک میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کی بین الاقوامی ثالثی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے پاور ڈویژن اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی پر الزامات عائد کیے ہیں کہ ان کے اقدامات سے مالی حقوق متاثر ہوئے۔

ثالثی نوٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلوں میں تاخیر کی اور پالیسی میں تبدیلیاں کیں، جس کے باعث کے-الیکٹرک کی سرمایہ کاری تجارتی طور پر ناقابلِ عمل ہو گئی۔

سرمایہ کاروں نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کی نجکاری 2005 میں ہوئی تھی، جس کے بعد ادارے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اور نظامی نقصانات کم ہوئے۔

تنازع کا مرکزی نکتہ کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق ہے، جسے نیپرا نے 2025 میں جاری کیا مگر پاور ڈویژن نے نوٹیفائی نہیں کیا، جس پر سرمایہ کاروں نے اعتراض کیا۔

سرمایہ کاروں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی رویہ پاکستان کے قانونی اور کاروباری ماحول پر منفی اثر ڈال رہا ہے اور انہیں بین الاقوامی ثالثی کا سہارا لینا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں