فیراری کی 2026 فارمولا ون کار کی رونمائی، ہیملٹن کا بڑا چیلنج

فیراری نے 2026 فارمولا ون کار متعارف کرادی ہے، ہیملٹن نے تکنیکی تبدیلی کو بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیراری کی 2026 فارمولا ون کار کی رونمائی، ہیملٹن کا بڑا چیلنج

فیورانو: (رائیٹ ناوٴ نیوز)فیراری نے 2026 فارمولا ون سیزن کے لیے اپنی نئی کار متعارف کرادی ہے۔ سات مرتبہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن نے تکنیکی قوانین میں ہونے والی بڑی تبدیلی کو ایک ‘بڑا چیلنج’ قرار دیا ہے۔ نئی SF-26 کار کو ہیملٹن اور ان کے ساتھی ڈرائیور چارلس لیکلیر نے فیراری کے نجی ٹیسٹ ٹریک فیورانو میں آزمایا۔

ہیملٹن نے اس تبدیلی کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی تکنیکی تبدیلی قرار دیا اور کہا کہ نئے قوانین کے تحت تمام ٹیمیں ابتدا سے آغاز کرتی ہیں، جس سے مقابلہ برابر ہو جاتا ہے اور کامیابی کا دارومدار تیز رفتار ڈیولپمنٹ اور ٹیم ورک پر ہوتا ہے۔

فیراری کے ٹیم پرنسپل فریڈرک واسر نے اس دن کو جذباتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی کار کا ٹریک پر آنا سیزن کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔ انہوں نے توقعات کم رکھتے ہوئے کہا کہ حقیقی کارکردگی کا اندازہ سیزن کے آغاز پر آسٹریلیا میں ہی ہو سکے گا۔

گزشتہ سیزن میں فیراری کنسٹرکٹرز چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی، جبکہ ہیملٹن اپنے طویل کیریئر میں پہلی بار پوڈیم تک نہ پہنچ سکے تھے۔ ہیملٹن فیراری میں ریکارڈ آٹھواں عالمی ٹائٹل جیتنے کے خواہاں ہیں۔

فارمولا ون کا نیا سیزن 24 ریسز پر مشتمل ہوگا، جس کا آغاز 8 مارچ کو آسٹریلیا میں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں