پنجاب میں گندم خریداری کی نئی پالیسی منظور، نجی شعبہ براہِ راست کسانوں سے گندم خریدے گا

پنجاب حکومت نے گندم خریداری کی نئی پالیسی منظور کر لی ہے، جس کے تحت نجی شعبہ براہِ راست کسانوں سے خریداری کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں گندم خریداری کی نئی پالیسی منظور، نجی شعبہ براہِ راست کسانوں سے گندم خریدے گا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پنجاب حکومت نے گندم خریداری کی نئی پالیسی منظور کر لی ہے جس کے تحت نجی شعبہ براہِ راست کسانوں سے گندم خریدے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس پالیسی کی منظوری دی، جس کے تحت محکمہ خوراک کی نگرانی میں نجی خریدار کسانوں سے 40 کلوگرام گندم 3500 روپے میں خریدیں گے۔

نئی پالیسی کے مطابق کسانوں کو بوریوں کے اخراجات برداشت نہیں کرنا ہوں گے اور 30 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔ پنجاب حکومت گندم کی برآمد سے متعلق بھی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اس پالیسی کو کسان دوست قرار دیا ہے جبکہ کسان اتحاد کے صدر نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ بڑے زمیندار اور مڈل مین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ڈی جی فوڈ امجد حفیظ نے کہا کہ نجی شعبے کے ذریعے خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے اور کسانوں کو 72 گھنٹوں میں ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں