نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے وفاقی امیگریشن حکام کو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ وفاقی امیگریشن حکام عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
منی سوٹا میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے میئر ممدانی نے کہا کہ امیگریشن اہلکار ہمارے شہروں میں خوف پھیلا رہے ہیں اور امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کو ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور یہ عمل قانون و انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ہر شہر کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی و وفاقی تعاون ضروری ہے۔
ظہران ممدانی نے زور دیا کہ شہری خوفزدہ ہیں اور وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ عوام کے تحفظ کے لیے غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو فوری ہٹایا جائے۔











