اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج

اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں اور قیدیوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں، جنگی اقدامات اور قیدیوں کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

تل ابیب کے حبیما اسکوائر میں مرکزی احتجاجی اجتماع منعقد ہوا جبکہ حیفہ کے ہوریو سینٹر تک بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔ یروشلم اور بیر شیوا میں بھی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔

جنوبی اسرائیل کے علاقے میطار میں مظاہرین نے غزہ میں موجود آخری یرغمالی ران گویلی کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے کی قیادت گویلی کے اہل خانہ نے کی، جس میں حال ہی میں رہا ہونے والے یرغمالی ایٹان ہورن اور دیگر شریک تھے۔

ڈینی میران نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ ران گویلی کی واپسی سے قبل غزہ جنگ بندی منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی واپسی کے بغیر کسی بھی سیاسی یا سفارتی پیش رفت کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کو غزہ جنگ، یرغمالیوں کے معاملے اور اندرونی سیاسی بحران کے باعث مسلسل عوامی دباؤ اور احتجاج کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں