یورپی پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرارداد کی شدید مذمت، داخلی معاملات میں مداخلت قرار

ایران نے یورپی پارلیمنٹ کی ایران مخالف قرارداد کو داخلی مداخلت قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور جوابی اقدامات کی دھمکی دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپی پارلیمنٹ کی ایران مخالف قراردادداخلی معاملات میں مداخلت قرار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کی گئی ایران مخالف قرارداد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایران کے داخلی معاملات میں براہ راست مداخلت قرار دیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ نے حالیہ احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اسلامی انقلاب گارڈز کور کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایران نے ان دعوؤں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی اخلاقی جواز پر سوال اٹھایا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے ایران پر ظالمانہ پابندیوں کی حمایت کی اور امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کی پیروی کی۔ ایران نے خبردار کیا کہ کسی بھی مداخلت آمیز فیصلے کے جواب میں متقابل اقدامات کیے جائیں گے۔

دسمبر کے اواخر میں ایران کے مختلف شہروں میں ریال کی قدر میں کمی کے باعث احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے، جن میں بعد میں تشدد اور توڑ پھوڑ ہوئی۔ ایران نے ان واقعات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں