لندن ہیتھرو ایئرپورٹ نے 100 ملی لیٹر مائع کی پابندی ختم کر دی، جدید سکینرز کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت ملے گی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لندن ہیتھرو ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے 100 ملی لیٹر مائع رکھنے کی سکیورٹی پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ اقدام دبئی کے بعد عالمی فضائی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ جدید تھری ڈی سکینرز کی تنصیب کے بعد مسافروں کو ہاتھ کے سامان میں مائع اشیاء الگ نکالنے یا محدود مقدار میں رکھنے کی ضرورت نہیں رہی۔
اس تبدیلی سے سکیورٹی چیک کے دوران وقت کی بچت ہوگی اور سہولت میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ اقدام پاکستانی مسافروں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات ان کے اہم سفری مراکز ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی دیگر بڑے عالمی ایئرپورٹس کے لیے بھی مثال بن سکتی ہے اور بین الاقوامی سفر کو زیادہ آسان اور کم پریشانی بنا سکتی ہے۔











