چین میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں بانس کا پودا اُگ آیا

چین کے ژی جیانگ صوبے میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں بانس کا پودا اُگنے سے لوگ حیران ہیں، یہ منظر دنیا بھر میں وائرل ہو گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں بانس کا پودا اُگ آیا

ژی جیانگ، چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صوبے ژی جیانگ کے ضلع شن چانگ میں ایک اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے سے اُگنے والے بانس کے پودے نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں دنیا بھر کے لوگ اس قدرتی عجوبے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بانس کا پودا اسٹریٹ لائٹ کے پائپ کے اندر سے اُگ آیا ہے، جو ایک دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔ عام طور پر پودوں کی نشوونما کے لیے روشنی ضروری ہوتی ہے، لیکن اس پودے نے اندھیرے میں اُگ کر سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسٹریٹ لائٹ 6 میٹر لمبی اور 4 سے 5 سینٹی میٹر چوڑی ہے۔ علاقے کے لوگ اور سیاح اس پودے کو دیکھنے اور تصاویر لینے کے لیے آ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں