ناخنوں کی رنگت میں تبدیلی سنگین بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت

ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی مختلف بیماریوں کی نشاندہی کر سکتی ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں پر نظر رکھیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ناخنوں کے رنگ کی تبدیلی مختلف بیماریوں کی نشانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ناخنوں کی رنگت، بناوٹ اور شکل میں غیر معمولی تبدیلیاں مختلف بیماریوں کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اگر ناخنوں کا رنگ اچانک بدل جائے یا مستقل غیر معمولی نظر آنے لگے تو یہ جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں یا خون کی کمی جیسے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ناخنوں کے مختلف رنگوں میں تبدیلی بیماریوں کی طرف اشارہ کر سکتی ہے۔ مثلاً سفید ناخن جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں، جبکہ آدھے گلابی آدھے سفید ناخن گردوں کی بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پیلا رنگ پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی سرکولیشن کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیلے ناخن خون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نظر آ سکتے ہیں۔ اگر ناخنوں میں پیلا پن یا سفید چھاؤں نظر آئے تو یہ بھی صحت کے مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ناخنوں میں کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں