لاہور میں 6 فروری کو بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل ہوگی، حکومت پنجاب نے شہریوں کو جشن منانے کے لیے چھٹی کی منظوری دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں 6 فروری کو بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر شہریوں کو بسنت منانے کے لیے یہ چھٹی فراہم کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پہلے پانچ فروری کو بسنت کی چھٹی رکھنے کی تجویز دی تھی، لیکن حکومت نے چھ فروری کو جمعہ کے دن تعطیل کا فیصلہ کیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کے ساتھ بسنت منا سکتے ہیں تاکہ روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہے۔
پانچ فروری کو ملک بھر میں کشمیر ڈے کی چھٹی ہوتی ہے، اس طرح لاہور کے شہری جمعرات اور جمعہ دو دن کی تعطیل سے لطف اندوز ہوں گے۔















