فاروق ستار کا الزام، وزیراعلیٰ سندھ سانحہ گل پلازہ پر گمراہ کر رہے ہیں

فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سانحہ گل پلازہ کے سوالات کے جواب دینے کی بجائے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فاروق ستار کا الزام، وزیراعلیٰ سندھ سانحہ گل پلازہ پر گمراہ کر رہے ہیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے متعلق سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات موجود ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ نے سانحے کے 20، 22 گھنٹے بعد گل پلازہ کا دورہ کیوں کیا؟ اور میئر کراچی 23 گھنٹے بعد وہاں پہنچے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات دیے جائیں، جبکہ وزیراعلیٰ لوگوں کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ان سے سوال ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ سانحے پر سیاست نہ کریں۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں سڑکیں وفاقی حکومت بناتی ہے جبکہ کراچی میں تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں