گل پلازہ کی تعمیر میں غیر قانونی کردار پر شرجیل میمن کی تنقید

شرجیل میمن نے گل پلازہ کی غیر قانونی تعمیرات میں فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے ناظمین کے کردار پر تنقید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ کی تعمیر میں غیر قانونی کردار پر شرجیل میمن کی تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی لیز اور غیر قانونی تعمیرات میں فاروق ستار کا بطور میئر اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار رہا ہے۔

انہوں نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار جتنی بھی فصیح زبان استعمال کریں، حقیقت مسخ نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق، غیر قانونی اقدامات اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے جو بعد میں سانحہ گل پلازہ کا سبب بنے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جب گل پلازہ کی لیز اور ریگولرائزیشن کے کاغذات پر دستخط ہو رہے تھے، فاروق ستار کراچی کے میئر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کے پاس تھی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور بے ضابطہ ریگولرائزیشن کی بنیاد اسی دور میں رکھی گئی جب قانون کو خلاف ورزیوں کو قانونی تحفظ دیا گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ دہائیوں پر محیط غلط فیصلوں اور انتظامی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے اور کراچی کے عوام کو سچ جاننے کا حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں