فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کا اسلام قبول، والدہ کے ساتھ عمرہ

معروف فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی۔ یہ مقدس سفر ان کی زندگی کا روحانی سنگ میل ثابت ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری کا اسلام قبول، والدہ کے ساتھ عمرہ

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف فرانسیسی ٹی وی اسٹار ڈیلن تھیری اور ان کی والدہ نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ڈیلن اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

ڈیلن تھیری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ماتھے کو چومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ڈیلن اور ان کی والدہ نے چند ماہ قبل اسلام قبول کیا تھا اور یہ مقدس سفر ان کی زندگی کا ایک روحانی اور جذباتی سنگ میل ثابت ہوا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کے ساتھ اس بابرکت سفر کا تجربہ شکرگزاری، اخلاص اور ایمان کے تحت زندگی کے ایک نئے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں