لاہور کے گلبرگ ہوٹل میں آگ لگنے سے دوافراد جاں بحق اور 180 افراد کو ریسکیو کیا گیا، آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے گلبرگ کے ایک ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ آگ کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ گیس لیکج کے باعث لگی۔
ریسکیو حکام نے 180 افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکال لیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ آگ ہوٹل کی بیسمنٹ میں لگی اور بجھانے کا کام جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جھلسنے والے چھ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جن میں سے ایک شخص 35 سے 40 فیصد جھلس گیا ہے۔ متاثرین میں 28 سال کی خاتون بھی شامل ہے۔
آتشزدگی کے بعد سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت لانڈری ملازم کے طور پر ہوئی ہے۔














