اسحاق ڈار نے یو اے ای میں 3 ارب ڈالر قرض پر گفتگو کی، پاکستان اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں 3 ارب ڈالر کے قرض پر مذاکرات جاری ہیں۔
پاکستان نے اس رقم کو سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور یو اے ای کی کمپنی اتصالات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی گئی۔
اماراتی حکام پہلے ہی ایک ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے پاکستان سے رابطے میں تھے، اور اس کے بدلے پاکستانی کمپنی کے شیئرز حاصل کرنے کی بات چیت ہو رہی ہے۔
باقی دو ارب ڈالر کے رول اوور پر بھی اماراتی حکام سے مذاکرات جاری رہیں گے۔














