ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم محمد اسد اللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اشتہاری ملزم محمد اسد اللہ کو یو اے ای سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ ملزم دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا جبکہ وہ پنجاب پولیس کو سال 2023 سے مطلوب تھا۔ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔














