لاہور میں جیب تراش خاتون گرفتار، 70 ہزار برآمد

لاہور میں ڈولفن ٹیم نے جیب تراش خاتون کو گرفتار کر کے 70 ہزار روپے برآمد کر لیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں جیب تراش خاتون گرفتار، 70 ہزار برآمد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ میں معذوری کا بہانہ بنا کر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والی جیب تراش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پیٹرولنگ فردوس مارکیٹ سے ملزمہ کو تحویل میں لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ نے شہری محمود کی جیب سے 70 ہزار کیش نکال لیا تھا جو ملزمہ کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا۔ ملزمہ شازیہ کو کارروائی کے لیے چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے 24/7 موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں