کراچی ایئرپورٹ پر جعلی لائسنس پر ترکی جانے والا گرفتار

ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی لائسنس پر ترکی جانے والا گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر ترکی کا ورک ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، محمد شہزاد نامی مسافر ڈرائیور کی ملازمت کے لیے ترکی جا رہا تھا، مسافر کے پیش کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے دوران وہ جعلی ثابت ہوا۔

مسافر نے جعلی لائسنس پر ڈرائیور کی ملازمت کے لئے ورک ویزا حاصل کیا تھا، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں