پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اتوار کو انعقاد

پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو ہوگی، سلمان نصیر نے اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 کی پلیئرز آکشن ورکشاپ کا اتوار کو انعقاد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی پلیئرز آکشن ورکشاپ اتوار کو منعقد ہوگی۔ پی ایس ایل کے سربراہ سلمان نصیر نے سوشل میڈیا پر اس ورکشاپ کا اعلان کیا ہے۔

سلمان نصیر نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں