وٹامن ڈی کی خطرناک علامات پر فوری استعمال ترک کریں

وٹامن ڈی کے زیادہ استعمال کی علامات میں متلی، چکر اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی شامل ہیں؛ فوری طور پر استعمال بند کریں اور ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وٹامن ڈی کی خطرناک علامات پر فوری استعمال ترک کریں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وٹامن ڈی ہڈیوں اور جسمانی نظام کیلئے اہم ہے، لیکن بعض علامات میں اس کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو متلی، الٹی، بھوک کا ختم ہونا، بہت زیادہ پیاس، بار بار پیشاب، چکر، کمزوری، سر درد، الجھن، قبض، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی، ہڈیوں یا پٹھوں میں درد اور خون میں کیلشیم کا بڑھ جانا محسوس ہو تو یہ وٹامن ڈی کے زیادہ استعمال کی علامات ہو سکتی ہیں۔

وٹامن ڈی چکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو جسم میں جمع ہو سکتا ہے۔ بغیر ٹیسٹ کے یا زیادہ مقدار لینے سے خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مذکورہ علامات کے ظاہر ہونے پر وٹامن ڈی فوراً بند کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بلڈ ٹیسٹ کروائیں اور مستقبل میں صرف ڈاکٹر کے مشورے سے صحیح خوراک لیں۔

دیگر متعلقہ خبریں