ایف بی آر نے یو ایس بی اور میموری کارڈز پر نئی درآمدی ڈیوٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، چین اور دیگر ممالک کے لیے مختلف نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے ڈیٹا ٹرانسفر کے آلات جیسے یو ایس بی، فلیش ڈرائیو اور میموری کارڈز پر نئی درآمدی ڈیوٹی مقرر کر دی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق چین سے درآمد کی جانے والی 16 جی بی یو ایس بی پر 0.78 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے 1 ڈالر کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ 32 جی بی کی یو ایس بی پر چین سے درآمد کی صورت میں 0.87 ڈالر اور دیگر ممالک سے 1.13 ڈالر ڈیوٹی ہوگی۔
64 جی بی کی چینی یو ایس بی پر ڈیوٹی 1.17 ڈالر جبکہ دیگر ممالک سے درآمد پر 1.52 ڈالر ہوگی۔ 128 جی بی کی یو ایس بی پر چین سے 2.60 ڈالر اور دیگر ممالک سے 3.38 ڈالر ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
512 جی بی کی چینی یو ایس بی پر 3.99 ڈالر اور دیگر ممالک سے 5.18 ڈالر، جبکہ 1 ٹیرا بائٹ کی چینی یو ایس بی پر 7.64 ڈالر اور دیگر ممالک سے 9.93 ڈالر ڈیوٹی ہوگی۔
2 ٹی بی کی چینی یو ایس بی پر 14.76 ڈالر اور دیگر ممالک سے 19.18 ڈالر ڈیوٹی عائد ہوگی۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔














