مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ کے پلازہ میں جنریٹر کی گیس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
مانسہرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مانسہرہ میں ایبٹ آباد روڈ پر واقع ایک پلازہ میں دم گھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کی موت کمرے میں جمع ہونے والی زہریلی گیس سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ایک کمرے میں مقیم تھے جہاں ساؤنڈ سسٹم کا کام ہوتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جنریٹر سے خارج ہونے والی زہریلی گیس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت نعیم، وقاص اور ذیشان صدیق کے ناموں سے ہوئی ہے اور پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔














