ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے مواقع تلاش کر رہا ہے، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتا ہے۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملے کے مواقع تلاش کر رہا ہے، جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف کارروائی کے مواقع پر نظر رکھے ہوئے ہے، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل کوئی مختلف راستہ اختیار کرے گا۔
ہاکان فیدان نے خبردار کیا کہ خطے میں کسی نئی فوجی کشیدگی کی صورت میں پورے مشرق وسطیٰ کی سلامتی متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری اور سیاسی حل ہی واحد راستہ ہیں کیونکہ کسی بھی قسم کا فوجی اقدام مزید بگاڑ پیدا کرے گا۔












