ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ ہوا جس میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعہ نور عالم محسود کے گھر میں ہوا جہاں امن کمیٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ دھماکہ کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی خان ، نور عالم محسود کے گھر شادی تقریب کے دوران مبینہ خودکش دھماکہ، 5 جاں بحق، متعدد زخمی۔ pic.twitter.com/3hF6XnI6Ty
— Taimoor khan (@taimoorkhan888) January 23, 2026
ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ دھماکہ میں ابتدائی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور خودکش حملہ آور کا سر بھی جائے وقوعہ سے ملا ہے۔














