حنا ربانی کھر نے ٹرمپ کی دوسری ٹرم کو احمقانہ قرار دے دیا

حنا ربانی کھر نے لاہور میں تھنک فیسٹ کے دوران ٹرمپ کی دوسری ٹرم کو احمقانہ قرار دیا۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا اسٹریٹجک دوست قرار دیتے ہوئے امریکہ کے بدلتے اصولوں پر بات کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حنا ربانی کھر نے ٹرمپ کی دوسری ٹرم کو احمقانہ قرار دے دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھنک فیسٹ 2026 کا آغاز الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوا جہاں افتتاحی سیشن میں سابق وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے پاکستان، امریکہ اور چین کے تعلقات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دوسری ٹرم احمقانہ ہے اور امریکہ اپنے پرانے اصول توڑ رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ چین پاکستان کا اسٹریٹجک قابل اعتماد دوست ہے اور پاکستان کو چین کی ٹیکنالوجی سے مزید فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ سے سپیس حاصل کی ہے اور ہمیں افغانستان کے ساتھ مستقل مزاجی کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا جبکہ امریکہ ماحولیاتی منصوبے سے نکل گیا ہے، دنیا کے اصول مکمل طور پر تبدیل ہو چکے ہیں۔

پروفیسر ولی نصر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور چین کے ساتھ فوجی تعلقات پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ تھنک فیسٹ 2026 تین دن تک جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں