ذوالفقار بھٹو جونیئر نے تھنک فیسٹ 2026 میں کہا کہ ماحولیات کو قومی مسئلہ بنانا ضروری ہے تاکہ غذا کی قلت اور سیلاب کے خطرات سے نمٹا جا سکے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھنک فیسٹ 2026 کے پہلے سیشن میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ماحولیات کو قومی ایشو بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ غذا کی قلت کو دور کیا جا سکے۔
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منعقدہ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ ہر فرد کو گھر میں باغبانی کرنی چاہیے کیونکہ غذا کی قلت اور سیلاب مستقبل کے خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کا ہماری زندگی پر براہ راست اثر ہے اور ہمیں اس کا حصہ بننا چاہیے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے مزید کہا کہ لاہور کے ماحولیاتی مسائل معیشت کے ساتھ منسلک ہونے چاہئیں۔ پاکستان اپنی شناخت کی تلاش میں ہے اور دریائے سندھ اور راوی ہماری پہچان ہیں۔ ماحولیات کو قومی ایشو بناکر حب الوطنی کا حصہ بنائیں۔
تھنک فیسٹ 2026 تین روز تک جاری رہے گا جس میں ملکی اور عالمی سیاسی و سماجی صورتِ حال پر ماہرین بحث کریں گے۔















