پنجاب حکومت کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر قرض کا اعلان

پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر قرض لینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سیلابی خطرات کو کم کرنا اور شہری سہولیات میں بہتری لانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر قرض کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر کا قرض لینے کا اعلان کیا ہے۔ قرض کی رقم نرم شرائط اور کم شرح سود پر دستیاب ہوگی۔اس قرض کے تحت ہِل ٹورنٹس مینجمنٹ کے لیے 200 ملین ڈالر مختص کیے جائیں گے تاکہ سیلابی خطرات کو کم کیا جا سکے۔ مزید 215 ملین ڈالر زرعی زمینوں کے تحفظ اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے استعمال ہوں گے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 5 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی ملے گی۔ منصوبے کا مقصد شہری ماحول کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے اور 2026 کے پائپ لائن کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں