پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے لیے مانیٹرنگ پلان تیار

پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے لیے جامع مانیٹرنگ پلان تیار، فروری میں محفوظ بسنت منانے کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے لیے مانیٹرنگ پلان تیار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے لیے مانیٹرنگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں اور لاہور میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ بسنت فیسٹیول فروری میں منایا جائے گا، اور اس کے دوران ڈور اور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چرخی ڈور کی اجازت نہیں ہوگی اور غلط ڈور استعمال کرنے پر پانچ سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے موٹرسائیکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بسنت کے دوران عوام کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، اور 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ دو کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں اور کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ عوام محفوظ اور خوشگوار وقت گزار سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں