مری میں برفباری اور ہوٹل فل، شہری سفر سے گریز کریں

عظمیٰ بخاری نے شہریوں کو مری کے سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ہوٹل فل ہو چکے ہیں اور برفباری جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مری میں برفباری اور ہوٹل فل، شہری سفر سے گریز کریں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شہریوں کو مری کے سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں برفباری کے باعث ہوٹل مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مری میں مزید گاڑیوں کی گنجائش نہیں رہی، اس لیے سیاحوں کو وہاں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مری میں سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں