خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں میں فائر فائٹنگ آلات نا رکھنے پر سخت جرمانے کی تجویز

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کے فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر جرمانے کی حد 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں فائر فائٹنگ آلات پر سخت جرمانے کی تجویز

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کے فائر فائٹنگ آلات کی جانچ کے لیے ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکرٹری ریلیف کو خط لکھا ہے۔ خط میں فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے پر جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سخت کارروائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا اختیار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ خط میں سول ڈیفنس افسران کو سرکاری و نجی عمارتوں کے معائنے کا اختیار دینے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ قانونی سقم کی وجہ سے فوری کارروائی میں مشکلات نہ ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں