راولپنڈی: واٹس ایپ پر جعلی رشتے دار بن کر فراڈ کرنے والا گرفتار

راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے واٹس ایپ پر جعلی رشتے دار بن کر فراڈ کرنے والے ملزم دانش توقیر کو گرفتار کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی: واٹس ایپ پر جعلی رشتے دار بن کر فراڈ کرنے والا گرفتار

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے واٹس ایپ پر جعلی رشتے دار بن کر لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔\n\nاین سی سی آئی اے کے مطابق ملزم دانش توقیر نے شہریوں سے رشتے دار بن کر رقم بٹورنے کی وارداتیں کیں، جسے کلر کہار سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خود کو جعلی بھانجا ظاہر کر کے لوگوں سے ہنگامی ضرورت کا بہانہ بنا کر رابطہ کرتا تھا۔\n\nکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد ہوا، جس کے ذریعے وہ شہریوں سے رابطہ کرتا تھا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی سے ایک بڑے آن لائن فراڈ کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔\n\nادارے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی بھی مشتبہ رشتے دار کی جانب سے رقم کے مطالبے پر بغیر تصدیق کے یقین نہ کریں اور فون کال کے ذریعے تصدیق کریں۔\n\nاین سی سی آئی اے کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں