گوگل نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا جو سرچ کو ذاتی بنادیتا ہے

گوگل نے پرسنلائزڈ انٹیلیجنس فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کی ذاتی تفصیلات کے مطابق سرچ نتائج فراہم کرتا ہے، فی الحال امریکہ میں دستیاب ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل نے نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا جو سرچ کو ذاتی بناتا ہے

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے ایک نیا پرسنلائزڈ انٹیلیجنس فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کی ذاتی زندگی کے مطابق سرچ نتائج فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ ہے اور جی میل و گوگل فوٹوز سے منسلک ہوکر زیادہ ترجیحی رزلٹس دیتا ہے۔

گوگل کا یہ اے آئی موڈ ایک ایجنٹک ٹیکنالوجی ہے جو صارفین کی ای میل اور تصاویر کی تفصیلات کو استعمال کرتے ہوئے ترجیحی نتائج فراہم کرتی ہے، جیسے اگر آپ جوتے تلاش کر رہے ہیں تو یہ ماضی میں خریدے گئے برانڈز کی بنیاد پر تجاویز دے سکتا ہے۔

یہ تجرباتی فیچر گوگل لیبز کا حصہ ہے اور فی الحال امریکہ میں گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ ویب، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور جلد ہی امریکہ سے باہر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اس فیچر کے لیے جی میل ان باکس یا دیگر ایپس کے مکمل ڈیٹا کو استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ محدود تفصیلات پر مبنی اے آئی ڈیٹا کو تربیت دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں