پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 1000 نئی بھرتیوں کی منظوری طلب کی ہے، جس کا مقصد ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو مضبوط بنانے کے لیے 1000 نئی بھرتیوں کی منظوری طلب کی ہے۔
پلان کے تحت 450 کانسٹیبل اور 100 ڈرائیورز کی بھرتی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے لیے 49 کروڑ 10 لاکھ روپے کی گرانٹ درکار ہوگی۔
یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے، جہاں حتمی منظوری کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور صوبے میں جرائم کی روک تھام مزید مؤثر بن سکے گی۔














