پاکستانی کرکٹرز نے کہا کہ انہوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی، کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ مارچ تک ادائیگیوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی خبروں پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی میں سرمایہ کاری کی تھی اور ان کے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ کھلاڑیوں نے بتایا کہ کمپنی ان سے رابطے میں ہے اور مارچ تک تمام ادائیگیاں کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، صرف دو چیک باؤنس ہوئے ہیں۔
کرکٹرز نے چیئرمین کرکٹ بورڈ، محسن نقوی سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوا تو آگاہ کریں گے۔
موجودہ اور سابق کپتانوں سمیت بعض کرکٹرز نے براہ راست کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی کا مالک دبئی میں موجود ہے اور کرکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔
پہلے خبر آئی تھی کہ کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پر شکایت درج نہیں کرائی، اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کرانے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔















