بنگلا دیش میں انتخابات کی مہم کا آغاز، اے این پی اور دیگر جماعتیں فعال

بنگلا دیش میں 12 فروری کو انتخابات کے لیے مہم شروع، نیشنل سٹیزن پارٹی، جماعت اسلامی اور بی این پی فعال۔ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پابندی کی وجہ سے باہر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلا دیش میں انتخابات کی مہم کا آغاز، اے این پی اور دیگر جماعتیں فعال

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش میں 12 فروری 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے۔ حسینہ واجد کی حکومت کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں، جس کے لیے سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔

نیشنل سٹیزن پارٹی نے اپنی مہم کا آغاز ڈھاکا سے کیا، جبکہ جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم کی ابتدا کی۔ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے ضلع سلہٹ میں روڈ شو کا انعقاد کیا۔

دوسری جانب، سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کے باعث انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔ یہ انتخابات بنگلا دیش کی سیاسی منظرنامے میں اہم تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں