خلیجی ممالک نے بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی لگا دی

سنی دیول کی فلم ‘بارڈر 2’ خلیجی ممالک میں ریلیز سے قبل پابندی کا شکار، فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ پر مبنی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خلیجی ممالک نے بھارتی فلم 'بارڈر 2' پر پابندی لگا دی

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی اداکار سنی دیول کی فلم ‘بارڈر 2’ خلیجی ممالک میں ریلیز سے قبل پابندی کا شکار ہو گئی۔

فلم کو 23 جنوری 2026 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اسے سینما گھروں میں دکھانے کی اجازت نہیں ملی۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ تین روز قبل شروع ہوئی تھی، اور 60,000 ٹکٹیں ملک بھر میں فروخت ہو چکی تھیں۔

یہ فلم 1971 کی پاک بھارت جنگ پر مبنی ہے، اور اس کے بصری اثرات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث فلم کی عالمی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں