ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بائیکاٹ پر بنگلادیش کا 325 کروڑ ٹکا نقصان

بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بائیکاٹ سے 325 کروڑ ٹکا کا نقصان متوقع، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت نہ جانے کا فیصلہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بائیکاٹ پر بنگلادیش کا 325 کروڑ ٹکا نقصان

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ سے ملک کو 325 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو اپنی سالانہ آمدنی کے 60 فیصد براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی خطرات ہیں اور آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، جس کے باعث بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

بنگلادیش کے اس اقدام سے بھارت کے ساتھ مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی متاثر ہوسکتی ہیں، جبکہ بھارت اور سری لنکا میں فروری اور مارچ میں شیڈول ہونے والا ورلڈ کپ بھی بنگلادیشی ٹیم کے بغیر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں