گل پلازہ سانحے میں ملبے سے صرف ہڈیاں ملنے کا انکشاف

گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے لاشیں نہیں بلکہ ہڈیاں مل رہی ہیں، 67 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازہ سانحے میں ملبے سے صرف ہڈیاں ملنے کا انکشاف

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے لاشیں نہیں بلکہ صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گل پلازہ کے تہ خانے میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

ظفر خان کے مطابق عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، اس دوران آگ بھڑک اٹھی جسے ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے اور اب صرف سرچنگ کا عمل باقی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے بتایا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے اور ایس بی سی اے کی نگرانی میں جاری ہے، جو جلد مکمل ہوگا۔

دریں اثناء پولس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور 16 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔ شناخت ڈی این اے، قومی شناختی کارڈ اور گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی، اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نہیں۔ آگ لگتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوچکی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں